حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،رمضان المبارک کے پہلے روزے کے موقع پر اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان يونٹ دادو سٹی اور ڈویژن دادو کی جانب سے مرکزی امام بارگاه حیدری دادو سٹی میں اجتماعی افطاری کا روحانی پروگرام منعقد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس اجتماعی افطاری کے پروگرام میں 200 روزہ داروں اور مومنین کو روزہ افطار کروایا گیا۔
علامہ ابرار علی نجفی نے روزے کے احکامات پر بہترین درس بھی دیا۔
مرکزی رہنما ضلع دادو محترم زوار سید فدا حسین شاه کاظمی نے افطاری کے اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور انہوں نے تنظیم کی خدمات اور کاوشوں کو بھرپور سراہا۔
قابل ذکر ہے کہ محترم زوار محبوب علی جعفری، محترم اللہ بچایو انقلابی، محترم وسیم رضا جعفری، محترم زوار مشعیب احمد اصغری اور دیگر تنظیمی کارکنان نے خدمات انجام دیں۔
آپ کا تبصرہ